counter easy hit

نہ کوئی شرم نہ کوئی حیا۔۔!! احساس کفالت پروگرام کی رقم دے کر پیپلز پارٹی کے رہنما خواتین سے کیا کام کرواتے رہے؟ سوشل میڈیا پر شرمناک ویڈیو وائرل

کراچی(ویب ڈیسک) احساس پروگرام پر پیپلزپارٹی کے رہنما کریڈٹ لینے میدان میں آگئے۔ خواتین سے زبردستی بے نظیر بھٹو اور بلاول کے حق میں اور عمران خان کے خلاف نعرےلگواتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت غریب افراد میں 12000 روپے فی کس تقسیم کئے جارہے ہیں جس پر پیپلزپارٹی کے ایک مقامی لیڈر احساس کفالت سنٹر پہنچ گئے اور خواتین سے زبردستی بے نظیر، بلاول، مراد علی شاہ، یوسف تالپور، تیمور تالپور کے حق میں اور عمران خان کے خلاف نعرے لگوانے کی کوشش کرتے رہے اور ان سے کہتے رہے کہا کہ یہ بولو کہ یہ 12000 روپے عمران خان نے نہیں بلکہ بےنظیر بھٹو نے بھجوائے ہیں وزیراعظم کی ملک بھر میں کپتان کو تو ان باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن زندہ ھے بھٹو کا نعرہ لگانیوالےچوروں کی بد نیتی و بے ایمانی ضرور ظاہر ہوتی ھے کہ کسطرح وہ جبر کےزریعے کلمہ حق کو دباتے ہیں اور لوگوں کو غلام بنائےہوئےہیں لیکن آخر کب تک؟ سندھ میں احساس کیش پروگرام کے مختلف سینٹرز پر پر پیپلزپارٹی کے رہنما بے نظیر اور بلاول کی تصاویر کے بینرز لگانے لگے ہیں ، ایک سندھی بھائی نے ویڈیو بناکر شرم دلانے کی کوشش کی لیکن مقامی کارکن ٹس سے مس نہ ہوئے۔واضح رہے کہ جب سے حکومت نے احساس پروگرام کے تحت کرونا وائرس سے غربت اور بیروزگاری کا شکار ہونیوالوں 12000 روپے کیش دینے کا اعلان کیا ہے تب سے پیپلزپارٹی اس پر سیاست کررہی ہے اور اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہی ہے۔ شیریں رحمان، شرمیلا فاروقی، شہلا رضا، سعید غنی مسلسل عوام کو باور کروانے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ پیسہ عمران خان نہیں پیپلزپارٹی دے رہی ہے۔پیپلزپارٹی کے اس روئیے پر سوشل میڈیا صارفین یہ سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ کیا یہ پیسہ پیپلزپارٹی، آصف زرداری یا بلاول اپنی جیب سے دے رہے ہیں؟ یہ عوام کا پیسہ ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کہیں بھی عمران خان کی تصاویر لگاکر کریڈٹ لیتی نظر نہیں آرہی جبکہ پیپلزپارٹی کا وہی حال ہے”حلوائی کی دکان پہ ناناجی کی فاتحہ”۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website