پی پی پی نے سی ای سی کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا، پارٹی کے سیاسی کردار کے تعین کیلئے آج سے مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
لاہور: (یس اُردو) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کے سیاسی کردار، انتخابی منشور بارے عوام سے رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی کے سیاسی کردار کے تعین کیلئے آج سے مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ پارٹی کارکنوں، صحافیوں، ادیبوں، دانشوروں، شاعروں اور عوامی حلقوں سے رائے لی جائے گی جبکہ بلاول بھٹو تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو خط لکھ کر آراء معلوم کریں گے۔ بلاول بھٹو کی جانب سے خط کے ساتھ ایک سوالنامہ بھی لف کر کے سب کو ارسال کیا جائے گا اور جوابات کی روشنی میں پیپلز پارٹی اپنے مستقبل کا تعین کرے گی جبکہ آئندہ عام انتخابات کے الیکشن منشور کیلئے بھی عوام کی آراء سے رہنمائی لی جائے گی۔