بینظیر بھٹو کی 9ویں برسی کے موقع پر ہونے والا پیپلزپارٹی کے جلسے کا آغاز ہوگیا ہے،اب دیکھنا یہ ہے کہ بلاول سڑکوں پر آنے کا اعلان

PPP rally on the anniversary of Benazir, Zardari told the good news, Kaira
کریں گے یا حکومت کو ایک اور موقع دیں گے،قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری آج کے خوشخبری سنائیں گے۔
جلسہ گاہ میں جیالوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہےجبکہ پارٹی رہنمائوں کی اکثریت بھی گڑھی خدا بخش پہنچ گئی،پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہوا ۔میڈیا سے گفتگو میں پی پی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 4نکاتی ایجنڈے کا آج وقت پورا ہوگیا ،آج حکومت کے خلاف عملی تحریک کے حوالے سے پروگرام دیا جائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بی بی کی برسی کے جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو اہم خطاب کریں گے ۔صوبے بھر سے 10ہزار پولیس اہلکار تعینات کرکے جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔جلسے کے آغاز میں جو مشاعرہ رکھا گیا تھا وہ شروع ہوچکا ہے ، اور شعرا اکرام اپنا کلام پیش کررہے ہیں ۔








