لاہور: لالہ موسی سے انتہائی افسوسناک خبر ، نامور سیاستدان ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ کے نوجوان صاحبزادے ٹریفک حادثے میں جان بحق ہو گئے،
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کے جوان سال صاحبزادے قمر طاہر اپنے دوست کے ساتھ جا رہے تھے کہ اوورسپیڈنگ کے باعث انکی گاڑی لالہ موسیٰ شہر میں ایک درخت سے ٹکرا گئی ، شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے قمر طاہر موقع پر جان کی بازی ہار گئے ، قمر الزمان کائرہ اسلام آباد میں ایک اجلاس میں شریک تھے جب انہیں اس حادثہ کی اطلاع دی گئی ، وہ فوراً اپنی مصروفیات ترک کرکے لالہ موسیٰ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اس دکھ کی گھڑی میں قمر الزمان کائرہ کو فون کیا اور کہا کہ وہ انکے غم میں برابر کے شریک ہیں ، یاد رہے کہ قمر الزمان کائرہ جو جب صاحبزادے کی موت کی اطلاع ملی تو انہوں نے خود میڈیا کو آگاہ کیا اور بڑے حوصلے کے ساتھ اپنے آبائی شہر کو روانہ ہوئے ۔ قمر زمان کائرہ کے صاحبزادےاسامہ قمر طاہر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھے اور ان کی گاڑی کو حادثہ اپنے شہر لالہ موسیٰ میں پیش آیا۔ جوانی کی موت اور المناک حادثے پر لالہ موسیٰ شہر میں صف ماتم بچھ گئی اور افسوس اور تعزیت کے لیے قمر الزمان کائرہ کے گھر آنے والوں کا رش لگ گیا۔