اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن کو سندھ سے سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، پیپلزپارٹی کے سینیٹرز میں سے ایک ممبر سے استعفیٰ لیکر ان کی جگہ شیری رحمان کو سینیٹر بنایا جائے گا۔
پی پی کے باوثوق ذرائع کے مطابق شیری رحمان سفیر کی عہدے سے سبکدوشی کے 2 سال پورے نہ ہونے کے باعث آئینی پابندی پوری نہ ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکی تھیں۔ وہ 23 نومبر 2011 سے 14 مئی 2013 تک امریکا میں پاکستان کی سفیر رہیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ سے پیپلزپارٹی کے سینیٹر عبدالطیف انصاری کی جگہ شیری رحمن کو سینیٹر بنائے جانے کا امکان ہے۔