ریاض (مانیٹرنگ رپورٹ ) تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے تمام عہدیداران محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کی تقریب کے حوالے سے اس جمعہ مبارکہ کو صدر پی پی پی ریاض ریجن احسن عباسی صاحب کی رھائشگاہ پر شام کو 3 سے 4 بجے منعقدہ میٹنگ میں شرکت کریں گے جس میں ریاض ریجن کے تمام راہنما اور کارکنان برسی تقریب کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کریں گے ۔
شریف بلوچ بھٹوسیکریٹری انفارمیشن ریاض ریجن کے مطابق ریاض میں عالم اسلام کی عظیم جمہوری راہنما اور پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ شہید کی برسی کا انعقاد کیا جائیگا اور لیاقت باغ جلسہ میں شرکت کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز زیر غور آئینگی.