لاہور (یس ڈیسک) فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد احتجاج کر رہے ہیں۔
پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلا نے آج ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کیا۔ لاہور کی سیشن کورٹ، ضلع کچہری اور کینٹ کچہری میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ ہڑتال کے باعث پندرہ ہزار کیسز ملتوی کر دیئے گئے۔
ڈسٹرکٹ بار ملتان کے ہنگامی اجلاس میں ناپاک جسارت کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کی گئی۔ کراچی میں بھی وکلا کی ہڑتال جاری ہے۔ سٹی کورٹ، ملیرکورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔
سیکڑوں مقدمات کی سماعت ملتوی ہو گئی، بلوچستان بار ایسو سی ایشن کی اپیل پر صوبہ بھر کی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔ وکلا کا کہنا ہے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا، فرانس کے نام نہاد صحافیوں کی ذہنی پستی کی عکاسی کرتا ہے۔