ویسے تو پاکستان اپنی تاریخی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے لوگ سب سے پہلے یہاں کی تاریخی عمارتوں ہی کا رُخ کرتے ہیں۔ دیکھا جائے تو پاکستان کے خوبصورت نظارے اس کی ترقی میں خصوصی کردار ادا کرتے آرہے ہیں۔ پاکستانی تاریخی مقامات ویسے تو خوبصورتی میں کوئی کمی نہیں رکھتے۔
یوں تو بے شمار مصوروں نے اپنے فن سے ان عمارات کی تصاویر میں بے شمار رنگ بھردیئے اور انہیں قابل دید نظاروں کے ساتھ دنیا بھر میں متعارف کرایا گیا۔ لیکن جدت کے اس بڑھتے ہوئے رجحان میں بہت سی تبدیلیاں متعارف ہورہی ہیں، آئے روز نت نئے فوٹو سافٹ ویئر اور فوٹو ایڈیٹنگ کے ذرائع دنیا بھرمیں تیز رفتاری کے ساتھ بے شمار تصاویر کو نئے رنگ دینے میں مشغول ہیں۔ مصوری کا فن ایک طرف، اس کا کوئی نعم البدل نہیں، لیکن آج کل کی فوٹو ایڈیٹنگ ایپس بھی کچھ کم نہیں۔ انسان اپنی یا ملک کے کسی بھی حصے کی تصاویر کو بڑی آسانی سے چند منفرد ایکشنز میں تبدیل کرسکتا ہے۔
ایسا ہی ایک خصوصی سافٹ ویئر/ ایپ جو ’’پرسما‘‘ کے نام سے پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے، تصویروں کو ایک خاص روپ میں ڈھالنے پر خصوصی مہارت رکھتا ہے۔ 2016 میں متعارف کرایا جانے والا یہ پہلا انوکھا فوٹو ایڈیٹر ہے جو مغربی روس کے شہر ماسکو میں منظر عام پر آیا۔ پرسما ایک ایسی فوٹو ایڈیٹنگ ایپلی کیشن ہے جو مصنوعی ذہانت کی جدید ترین تکنیک یعنی ’’نیورل نیٹ ورک‘‘ استعمال کرتے ہوئے حقیقی تصاویر کو مصورانہ (آرٹسٹک) تاثر دیتا ہے۔
گوگل ہو یا پھر سوشل میڈیا، اکثر جگہ دیکھنے میں آیا ہے کہ پاکستانی تاریخی مقامات کو پرسما ایڈیٹر کی بدولت ایک منفرد اور دلچسپ صورت دی گئی ہے۔ اس کی بدولت ان تاریخی مقامات کی خوبصورتی کو مزید دلچسپ مناظر میں تبدیل کردیا گیا ہے، جو اِن تصاویر میں واضع طور پر دیکھا جاسکتا ہے:
مزار قائد ایک خاص تاریخی مقام ہے جسے پرسما ایڈیٹر کی بدولت ایک دلفریب آرٹسٹک شکل میں دکھایا گیا ہے۔
فیصل مسجد اسلام آباد: ایک آرٹسٹک صورت میں۔
ٹھٹھہ کی شاہجہانی مسجد کا اندرونی منظر۔
نیشنل مونیومنٹ: اسلام آباد کی ایک تاریخی یادگار۔
جھیل سیف الملوک جو سیاحت کے اعتبار سے دنیا بھر میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔
خوبصورت شمالی علاقہ جات کی بے انتہا حسین پہاڑیاں۔
کراچی میں بہادرآباد چورنگی پر موجود چار مینار کی یادگار، اپنی دلکش خوبصورتی کے ساتھ۔
کراچی کا سمندر: ہزاروں لہروں کا دلفریب جمگھٹ۔
برطانوی دور میں قائم کیا گیا راولپنڈی ریلوے اسٹیشن جس میں پرسما نے مزید رنگ بھر کر اور بھی متاثر کن بنا دیا ہے۔
غرض ہم پرسما ایڈیٹر کے ذریعے صرف خاص مقامات ہی کو نہیں بلکہ اپنی تصاویر کو ایک خاص آرٹسٹک انداز میں پیش کرسکتے ہیں مگر اس کا انحصار آپ کے اپنے ذوق سے ہے۔