نماز جمعہ کے موقع پر پیرس کی معروف سماجی شخصیت ملک عابد کے ماموں کی وفات پرمرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا، نماز کے بعد ان کی رہائش گاہ پر بھی معروف شخصیات کی اظہار افسوس کیلئے آمد
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) پیرس کی مشہور و معروف کاروباری شخصیت ملک عابد کے ماموں کی وفات پر پیرس کی مقامی مسجد میں بعد نماز جمعہ خصوصی دعا کی گئی جس میں مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
نماز کے بعد معروف شخصیات وائس چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس حاجی حسین مزمل، سابق چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی اورنائب صدر مسلم لیگ ن فرانس سبط مزمل کی ملک عابد کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کیلئے آمد۔
اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ملک عابد اور ان کے اہلخانہ کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر و استقامت کیلئے دعا کی گئی ۔