پیرس، مسجد پیری فیئت میں محمد شبیر کے والد گرامی کے انتقال پردعائیہ تقریب کا انعقاد، پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات، ان کے عزیزواقارب اوردوستوں کی کثیر تعداد میں شرکت
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس میں گزشتہ ڈیرھ سال سے مقیم محمد شبیر کے والد گرامی محمد جمیل سیالکوٹ میں رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ ان کے ایصال ثواب کیلئے آج پیرس کی مسجد پیری فیئت میں بعدنماز عصر دعائیہ تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ دعائیہ تقریب جس میں نمازی حضرات اورعزیزواقارب اوردوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
حافظ محمد صدیق صاحب نے انکے والد گرامی کیلئے دعا ئے مغفرت کروائی اور دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ محمد شبیر کو رنج و غم کی اس گھڑی میں صبرواستقامت اور ثابت قدمی عطا فرمائیں اور ان کے والد کے درجات بلند فرمائیں۔