اوورسیز یونٹی کے نائب صدر عبدالرحمٰن تارڑ کے تایا چوہدری اکبرمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب، پیرس کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اوورسیز یونٹی فرانس کے نائب صدر چوہدری عبدالرحمن تارڑ کے تایا چوہدری محمد اکبر( مرحوم ) جو پچھلے دنوں پاکستان میں انتقال کرگئے تھے ان کے ایصال ثواب کیلئے مقامی مسجد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ دعائیہ تقریب میں پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اور چوہدری عبدالرحمن تارڑ کے تایا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے راہنمائوں صدر اوورسیز یونٹی اشفاق جٹ کے علاوہ چوہدری اصغر خان صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس نے خصوصی شرکت کی ۔ حاضرین نے چوہدری عبدالرحمن تارڑ سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور چوہدری عبدالرحمن تارڑ اوار ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ الہی آمین