counter easy hit

لاہور میں نماز استسقاءکی ادائیگی ،شہریوں کی شرکت

Prayers in Lahore Friday Khutba payment, participation of citizens

Prayers in Lahore Friday Khutba payment, participation of citizens

ملک میں طویل عرصے سے بارشیں نہ ہونے پر لاہور میں محکمہ زراعت کے ملازمین نے نماز استسقاء ادا کی ،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔

ملک میں طویل عرصے سے بارشیں نہیں ہو رہیں اور خشک موسم کے باعث فضا آلودہ ہونے کے ساتھ موسمی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں ۔

محکمہ زراعت پنجاب کےآفس میں ملازمین اور شہریوں سمیت سیکڑوں افراد جمع ہوئے اور بارش کے لیے نماز استسقاء ادا کی ، شرکاء ملک میں جاری خشک موسم کے خاتمے اور رحمت باراں کے لیے دعائیں مانگتے رہے ۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ مسلسل خشک موسم کے باعث شہری زکام ، بخار ، کھانسی اور گلے کی خرابی سمیت مختلف موسمی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ بارشیں نہ ہونے سے فضامیں آلودگی بڑھ رہی ہےجبکہ یہ خشک سالی فصلوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website