بالی ووڈ اداکارہ اورآئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی شریک مالکن پریتی زنٹا نے جنوبی افریقہ کی ٹی 20 گلوبل لیگ میں اسٹالن باش ٹیم خریدلی۔
Preity Zinta bought a team in the Global T-20 league
کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے جمعہ کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ پریتی زنٹا ٹی20 گلوبل لیگ خاندان کی رکن بن گئی ہیں اور جنوبی افریقا میں ان کا خیرمقدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئی پی ایل کا ان کا تجربہ لیگ میں کام آئے گا ۔ بالی ووڈ اسٹارز کا اس لیگ میں آنا بتاتا ہے کہ یہ لیگ عالمی سطح پر مقبول ہورہی ہے۔ جواب میں پریتی نے بھی ہارون لوگارٹ، کرکٹ جنوبی افریقہ اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہےاور ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ لیگ جنوبی افریقی نوجوانوں کے لیے خود کو منوانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ \واضح رہے کہ ٹی 20 گلوبل لیگ میں بالی ووڈ کے کنگ خان نے بھی ٹیم خریدی ہے جبکہ پاکستان سے پی ایس ایل پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور لاہور قلندرز کے رانا فواد نے بھی ٹیمیں خریدلی ہیں۔