counter easy hit

مریخ پر آباد کاری کیلیے نت نئی اشیا کی تیاری شروع

کراچی: یورپی کمپنیوں اور تحقیقی اداروں نے ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے ایک نئے انقلابی باب کا آغاز کردیا ہے۔

Preparation of innovative products to resettlement on Mars

Preparation of innovative products to resettlement on Mars

تکنیکی شعبوں سے متعلق ٹیکسٹائل ٹیکنالوجیز نے اگلے عہد میں قدم رکھتے ہوئے اب خلا کی تسخیر اور مریخ پر انسانی زندگی کو ممکن بنانے کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نت نئی مصنوعات کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس اچھوتے تصور کو عملی شکل میں ڈھالنے کیلیے9 تا 12 مئی جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہونے والی تکنیکی ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹائل‘‘ میں پیش کیا جارہا ہے۔

نمائش کے منتظم میسے فرینکفرٹ نے یورپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) اور جرمن ایرواسپیس سینٹر (ڈی ایل آر) کے تعاون سے ’’لیونگ ان اسپیس‘‘ کے عنوان سے خصوصی پویلین قائم کیا جارہا ہے جس میں ایرواسپیس انڈسٹری سے متعلق ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی، ایپلی کیشن اور مصنوعات کی نمائش کی جائیگی۔ خلا میں انسانی زندگی کے تقاضوں پر مبنی چار بنیادی شعبوں سے متعلق مصنوعات اور ٹیکنالوجی نمائش کا حصہ ہوگی جن میں آرکیٹکچر، سویلائزیشن، ملبوسات اور موبلیٹی شامل ہیں۔ نمائش کے شرکا اس ٹیکنالوجی کو جدید ویژوئل ٹیکنالوجی کے ذریعے خلا جیسے ماحول میں دیکھ سکیں گے۔ نمائش کے شرکا ورچوئل رئیلیٹی تجربے کے ذریعے مریخ اور خلا کے ورچوئل سفر کریں گے جس میں انہیں انسان کو خلا اور مریخ پر انسانی کمیونٹیز تشکیل دینے میں تکینکی ٹیکسٹائل مصنوعات اور پراسیسنگ ٹیکنالوجی کے کردار اور افادیت کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ دوسری جانب نمائش میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل عہد سے ہم آہنگ ملبوسات کے نئے تصورات متعارف کرانے کے لیے اینوویٹیو اپریل شو بھی منعقد کیا جائے گا جس میں فرانس، پرتگال، اٹلی اور جرمنی کے معروف فیشن اسکول اور کالجز کے طلبا ٹیکسٹائل ایفکٹس، تخلیقی انجینئرنگ اور اسمارٹ فیشن کے عنوان سے اپنی تخلیقات پیش کریں گے۔ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجیز میں نئے اور جدید رجحانات کو اجاگر کرنے کے لیے 19واں ٹیکسٹائل سمپوزیم بھی نمائش کا حصہ ہے جس میں دنیا کے نامور ماہرین شرکا کو جدید تحقیقی نتائج اور نئی مصنوعات اور ایپلی کیشنز پیش کریں گے۔

اس سمپوزیم کے ذریعے نئے فائبرز اور ٹیکسٹائلز، ریسورس منجمنٹ، سرکلر اکانومی اینڈ سسٹین ایبلیٹی، ہیلتھ اینڈ پروٹیکشن، اسمارٹ ٹیکسٹائلز اور کمپوزٹس کے بارے میں مہارت اور تجربے سے روشناس کرائیں گے۔ نمائش میں ٹیکسٹائل انجینئرنگ اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کے شعبے سے وابستہ طلبا کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا اور دنیا کے مختلف ملکوں کے طلبا اپنے منفرد آئیڈیاز اور سلوشنز کے ساتھ مقابلے میں شرکت کریں گے۔ نمائش میں ٹیکسٹائل سے متعلق جدید اختراعات اور ڈیولپمنٹ کے لیے خصوصی ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ماہرین پر مشتمل جیوری مستقبل کی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کا ایوارڈ کے لیے انتخاب کریں گے تاہم نمائش میں جرمن اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے لیے خصوصی پویلین قائم کیا گیا ہے جہاں نوزائیدہ کمپنیاں اپنی مہارت اور تخلیقات پیش کریں گی جبکہ جدید عہد اور مسابقانہ ماحول کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے انڈسٹری فور کے تصور کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکسٹائل مائکروفیکٹری بھی قائم کی جائے گی جس میں کمپیوٹرائزڈ ڈیزائننگ سے لے کر پرنٹنگ، کٹنگ، اسمبلنگ اور لیبلنگ تک کے مراحل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے مربوط انداز میں چلانے کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website