کھلاڑیوں نے صبح ڈنڈ بیٹھکیں نکالیں ، کارکنوں کیلئے تگڑا ناشتہ تیار کیا گیا ، کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں حکومت کیخلاف نعرے بازی کی
بنی گالہ : بنی گالہ پر کپتان کے کھلاڑیوں نے آج بھی وارم اپ کیا ، رات آرام کے بعد صبح ہوتے ہی پی ٹی آئی کارکن جوش میں آگئے ۔ ڈنڈ بیٹھکیں نکالیں اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ کھلاڑیوں کیلئے تگڑا ناشتہ بھی تیار کیا گیا ۔ بنی گالہ پر پی ٹی آئی کارکنوں کا ہلہ گلہ اور موج مستی ، صبح ہوتے ہی کھلاڑیوں کا وارم اپ ، ڈنڈ بیٹھکیں نکالیں ، پش اپس بھی لگائے ، پولیس بھی الرٹ نظر آئی ، وزش کے بعد کپتان کے کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کیلئے آج بھی تگڑا ناشتہ تیار کیا گیا ۔ بنی گالہ پر رات بھر ہلہ گلہ اور کھانا پینا جاری رہا ۔ کسی نے تندور کی روٹی اور دال کھائی ، کسی نے بریانی اُڑائی ، کچھ نے کی موج مستی اور رقص کا دور چلایا ، کچھ تو لمبی تان کر سو گئے ۔ گذشتہ روز بھی بنی گالہ میدان جنگ بنا رہا ، پولیس اور کارکنوں میں جھڑپیں ہوئیں ، شیلنگ کرنے والوں پر پتھراؤ بھی ہوا ۔ جھڑپوں کے دوران ایس ایچ او سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین کارکنوں کو دھر لیا ۔ راولپنڈی کی عدالت نے ایم پی اے اعجازخان جازی سمیت گرفتار چالیس کارکنوں کو رہا کر دیا ، بنی گالہ سے گرفتار چھ کارکنان کو جوڈیشل پر جیل بھجوا دیا گیا ۔