پشاور ……..محکمہ کھیل و ثقافت خیبرپختونخوا نےانڈر23اسپورٹس فیسٹول کے ٹرائلز کے شفاف انعقاد اور گیمز کو احسن طریقے سے منعقد کرانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے ان کھیلوں کے لیے صوبائی حکومت نے 7 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے ہیں ۔
پشاور میں خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس عادل صافی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ خیبرپختونخوا نے انڈر23 گیمز کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔جبکہ کھلاڑیوں کے لیے 4 کروڑ روپے کا سامان بھی خریدا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گیمز میں غیر معمولی کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات دیئے جائینگے جبکہ گیمز کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کو مکمل کٹس فراہم کی جائینگی ان گیمز میں 5000کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ انڈر23خیبرپختونخوا گیمز میں مردوں کیلئے 15اور خواتین کے 13گیمز شامل کئے گئے ہیں۔گیمز مارچ میں شروع ہوں گے۔