چین میں چند افراد نے جمے ہوئے دریا پر 2220 سکوائر میٹر تک پھیلی ہوئی پینٹنگ تیار کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
بیجنگ: سرد موسم کے آتے ہی جہاں کچھ منچلوں کو تفریح کے مواقع مل جاتے ہیں وہیں کچھ لوگ برف سے لطف اندوز ہوتے منفرد کارنامے سر انجام دیتے ہیں ، یہاں تک کہ ریکارڈ بھی بنا ڈالتے ہیں۔ اب چین میں ان دیوانوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے جمے ہوئے دریا پر برف سے دنیا کی سب سے بڑی سنو پینٹنگ تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ چینی صوبے جیلین میں دریا پر بنائی گئی یہ پینٹنگ2,220 سکوائر میٹر تک پھیلی ہوئی ہے جس پر استعمال رنگ ماحول دوست ہے۔