شوگر کم کرنے کے لئے
کرنجوا 100گرام
جامن کے بیج 100گرام
دونوں کو باریک پاﺅڈر بنا کر مکس کر لیں، ایک چائے کا چمچ صبح ناشتے سے پہلے اور ایک چائے کا چمچ رات کھانے سے پہلے سادہ پانی کے ساتھ ، ایک مہینے کے اندر شوگر لیول کم ہوجائے گا
جسمانی دردوں کے لئے
شوگر کے مریض جن کے جوڑوں میں اکثردرد رہتا ہو اور وہ چلنے پھرنے کے قابل بھی نہ ہوں تو وہ درج ذیل نسخہ 21دن تک مسلسل استعمال کریں ۔
پانچ گرام اوس کڑا چھال ایک گلاس میں پانی میں رات کو بھگو کر رکھیں اور صبح نہا ر منہ پی لیں ۔