counter easy hit

امیر کیسے بن سکتے ہیں، بل گیٹس نے نسخہ بتا دیا؟

prescription?

prescription?

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس مخیر کاموں میں کافی سرگرم رہتے ہیں۔ کہتے ہیں اگر ان کی آمدنی صرف 2 ڈالرز ہوتی تو وہ مرغیوں کی پرورش کرکے سماجی حیثیت میں اضافے کی کوشش کرتے۔
لاہور: (یس اُردو) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنے آفیشل بلاگ پوسٹ میں کہا اگر ان کی آمدنی بھی انتہائی غربت میں رہنے والے افراد جتنی ہوتی تو وہ مرغیوں کی پرورش کر کے سماجی حیثیت میں اضافے کی کوشش کرتے۔ بل گیٹس نے تخمینہ لگایا کہ مرغیوں کی لاگت بیشتر ترقی پذیر ممالک میں 5 ڈالرز کے لگ بھگ ہوتی ہے تو روزانہ کے دو ڈالرز کو خرچ کرکے وہ ایک ماہ میں 12 مرغیوں کو خرید لیتے۔کہتے ہیں چند ماہ بعد ان کے پاس درجنوں مرغیاں ہوتیں جو کہ پیسہ کمانے کی ہوتیں اور انہیں بہت زیادہ آمدنی کے ساتھ غربت کی لکیر سے باہر نکال کر درمیانے طبقے کے باسی بن جاتے۔ انہوں نے اپنے بلاگ میں ہیفر انٹرنیشنل کے ساتھ اپنی حال ہی میں کی جانے والی شراکت داری کی جانب اشارہ کیا جو دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کے لیے لائیو اسٹاک کا عطیہ مستحق گھرانوں کو فراہم کرنے والی فلاحی تنظیم ہے