لاہور: سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے وفاقی حکعمت پر برہمی کا اظہار کیا ہے کہتے ہیں کہ وزیر اطلاعات اور سیکٹری اطلاعات خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں ، ان کو ہتھ کڑیاں لگا کر بھی پیش کریں ، وہ غلط فہمی کا شکار ہیں،
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید غلطی سے بارڈر کراس کرنے والے غیرملکیوں کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران وزیر اور سیکرٹری اطلاعات پر برس پڑے،جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراطلاعات اورسیکرٹری خودکوقانون سے بالاسمجھتے ہیں؟وزیراطلاعات کوبتادیں حکم پرعمل نہ کرنے کاانجام کیاہوگا،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ وزارت اطلاعات والے غلط فہمی کاشکارہوچکے ہیں،عدالتی فیصلوں سے مذاق نہیں ہونے دیں گے،عددالت نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی سیکرٹری پیش نہ ہوں توان کوہتھکڑیاں لگاکرپیش کریں، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں غلطی سے بارڈرکراس کرنے والے غیرملکیوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی ریویوبورڈ نے سماعت کی، 45غیرملکیوں کوسپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں پیش کیاگیا،غیرملکیوں کاتعلق بنگلادیش،نائجیریااوردیگرممالک سے ہے، جسٹس عظمت سعیدبھارتی قیدیوں سے متعلق اشتہار جاری نہ کرنے پروزیراورسیکرٹری اطلاعات پربرس پڑے ،عدالت نے استفسارکیا کہ بھارتی قیدیوں سے متعلق اشتہارکیوں جاری نہیں کیا؟وزیراطلاعات اورسیکرٹری خودکوقانون سے بالاسمجھتے ہیں؟۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراطلاعات کوبتادیں حکم پرعمل نہ کرنے کاانجام کیاہوگا،وزارت اطلاعات والے غلط فہمی کاشکارہوچکے ہیں،عدالتی فیصلوں سے مذاق نہیں ہونے دیں گے، عدالت نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی سیکرٹری پیش نہ ہوں توان کوہتھکڑیاں لگاکرپیش کریں،