کراچی: پولیس نے نہال ہاشمی کے خلاف توہین آمیز تقریر سے متعلق مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا۔
Presents challan against Nehal Hashimi on insulting speech
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں نہال ہاشمی کی جانب سے کی گئی توہین آمیز تقریر سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پولین نے نہال ہاشمی کیخلاف چالان پیش کردیا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے خلاف درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی کی تقریرانسداد دہشتگردی قوانین کے زمرے میں آتی ہے۔ دوسری جانب نہال ہاشمی نے اسی تقریر پر ہونے والی عدالتی کارروائی رکوانے کے لیے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائرکردی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کو کیس میں استغاثا نہیں بنایا جاسکتا، کراچی میں زیرسماعت فوجداری مقدمے کی کارروائی روکی جائے۔