counter easy hit

جنرل اسمبلی کے صدر پاکستان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(یس اردو نیوز)) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے آبزرورکو بھی بھارت محدود کرکے رکھتا ہے تاکہ وہ سچ نہ دیکھ سکیں۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر آئندہ ہفتے پاکستان آرہے ہیں ان کے سامنے پاکستان کامؤقف رکھا جائے گا۔انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے متعدد بار غیر ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کروایا لیکن کیا بھارت صحافیوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر لے کر جائےگا؟ ان کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرل پرشہری آبادیوں کو نشانہ بنارہا ہے اورعالمی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے بنگلادیش کے تعلقات کے حوالے سے کہا بنگلادیش کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، بنگلادیش کیساتھ ماضی کی تلخیاں بھلا کر اچھا مستقبل چاہتے ہیں، ہم نے بنگلادیش میں نئے سفیر کی تعیناتی بھی کر دی۔ انہوں نے کہا بھارت کے پڑوسیوں سے تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں، بھارت ہندتوا سوچ کی وجہ سے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کر رہا ہے، ایران نے بھی بھارت کو چاہ بہار منصوبے سے باہر نکال دیا، مودی سرکار کی پالیسیوں کے باعث شائننگ انڈیا کے امیج کا بیڑا غرق ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزغیر ملکی میڈیا نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے سیکٹر چری کوٹ کا دورہ کیا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقے دکھائے گئے۔ بھارتی فوج کے مارٹر گولوں اور کلسٹر بموں سے متاثرہ علاقے بھی صحافیوں کو دکھائے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2015 سے اب تک بھارت 11 ہزار 815 بارسیزفائرکی خلاف ورزیاں کرچکا ہے۔ہندوستان رواں سال لائن آف کنٹرول پر 1744 خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔ بھارتی فورسز کی ایل او سی پر پے درپے اشتعال انگیزیوں میں 14 معصوم شہری شہید اور 135 زخمی ہوئے۔ شہداء میں 5 بچے، 5 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔ زخمیوں میں 36 بچے، 44 خواتین اور 55 مرد شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website