لاہور( نیوز ڈیسک) ابھی کل ہی سینئر صحافی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس نے نمٹنے کے بعد وفاق اور صوبوں میں بہت سی تبدیلیاں ہونے جا رہی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ بہت جلد یہ تبدیلیاں لائی جائیں گی جس کے بعد بڑے بڑوں کے عہدے خطرے میں ہیں۔
اسی حوالے سے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے مشہور صحافی اسد کھرل نے دعویٰ کر دیا ہے کہ صدر مملکت عار ف علوی کی بھی چھٹی ہونے والی ہے۔نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے پروگرام میں سینئر اینکر اسامہ غازی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسد کھرل کا کہنا تھا کہ صدر ِ مملکت عارف علوی کی بھی چھٹی ہونے والی ہے۔نئے صدر کے لیے دو امیدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں، ایک مذہبی شخصیت ہیں جنکی ابھی کچھ روز قبل ہی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی، یہ شخصیت صدر مملکت کے عہدے کے لیے مضبوط ترین سمجھی جا رہی ہے۔۔دوسری شخصیت جنکو صدر بنایا جاسکتا ہے انکا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور ان پر تمام جماعتوں نے اکتفا بھی کر لیا ہے۔ اسد کھرل کا کہنا تھا کہ ان دونوں میں سے جسے بھی صدر مملکت بنایا جائے گا تمام سیاسی جماعتیں اس کو سپورٹ کریں گی اور اسی پر اکتفا بھی کریں گی۔