وزیراعظم کے دست راست وفاقی وزیرشہریار آفریدی کی بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی تقرری پردلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، ملک عابد
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد نے وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کا چارج سنبھالنے پرمبارک باد پیش کی۔انھوں نے وفاقی وزیر کی بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی تقرری کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے سب سے بااعتماد ساتھی کو اپنے شروع کیے گئے مقدس مشن کیلئے چنا ہے جوکہ انتہائی مسرت کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی جنرل اسملبی میں تقریر نے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف نئی جدوجہد کی راہیں کھولی تھیں جن پر وفاقی وزیرشہریار آفریدی جیسے پرجوش
نوجوان ہی چل سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی تحریک آذادی کشمیر کی درست طورپر راہنمائی کرینگے اور بطورچیئرمین متحرک ترین راہنما ثابت ہونگے۔