اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک ) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستانتحریک انصاف ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پرقائم کرنے اوراسے ایک اسلامی فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے میں پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کویہاں البارکہ بنکنگ گروپ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ البارکہ بنکنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرعدنان احمد یوسف وفد کی قیادت کررہے تھے۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان میں بنکاری کا شعبہ مضبوط وفعال ہے تاہم سخت اقتصادی حالات کی وجہ سے اس شعبے کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ صدرنے کہاکہ معشیت کا احیاء نوحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔صدر مملکت نے وفد کو بتایا کہ کاروبارمیں آسانیوں کے حوالہ سے بین الاقوامی انڈکس میںپاکستان کی پوزیشن میں کافی بہتری آئی ہے۔صدر نے پاکستان میں شریعیہ سے متعلق مصنوعات وخدمات کی فراہمی میں البارکہ بنک کے کردارکی تعریف کی۔البارکہ بنکنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرعدنان احمد یوسف نے اس موقع پر بتایا کہ اسلام نے جو مالیاتی نظام پیش کیاہے اس میں سود کے خاتمہ کو یقینی بنایا گیاہے اورنفع ونقصان کی بنیاد پر منافع اوردولت کے منصفانہ تقسیم وترسیل پرزوردیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ البارکہ اسلامک بنک پاکستان، البارکہ اسلامکبنک بحرین اورایمرٹس گلوبل اسلامک بنک پاکستان کے ادغام سے البارکہ بنک پاکستان لیمیٹڈ کا قیام عمل میں لایاگیاہے۔ادغام کے بعد 30 اکتوبر2010 سے بنک نے پاکستان میں خدمات کی فراہمی کا آغاز کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ البارکہ بنک پاکستان لیمیٹڈ پاکستان میں کارپوریٹ ، چھوٹے اوردرمیانہ درجہ کے کاروبار اورکنزیومرسروس سمیت کئی شعبوں میںمرابحہ، اجارہ، مشارکہ، اسلامک ایکسپورٹ ری فنانس سمیت کئی شریعیہ مصنوعات وخدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔ انہوں نے کہاکہ البارکہ بنک پاکستان لیمیٹڈ پاکستان میں کارپوریٹ ، چھوٹے اوردرمیانہ درجہ کے کاروبار اورکنزیومرسروس سمیت کئی شعبوں میںمرابحہ، اجارہ، مشارکہ، اسلامک ایکسپورٹ ری فنانس سمیت کئی شریعیہ مصنوعات وخدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔