counter easy hit

صدر عارف علوی کا بھی بلاوا آ گیا۔۔۔ عدالت نے دھماکہ خیز حکم جاری کر دیا

President Arif Ali also called for ... The court issued an explosive order
کراچی(ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے صدر عارف پر شدید برہمی کا اظہار، سندھ ہائیکورٹ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں صدر مملکت کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عارف علوی کو 12 جون کو طلب کر لیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ جواب جمع کروائیں پھر دیکھیں گے۔ واضح رہے سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عارف علوی کے صدرِ مملکت منتخب ہونے کے خلاف دائر درخواست کو فوری سماعت کے لیے منظور کیا تھا ۔ درخواست گزار عظمت ریحان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرعارف علوی نے عدالتی ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عارف علوی نے 1977 سے عدالت میں زیرِ سماعت کیس میں 3 مرتبہ اپنا حلف نامہ جمع کروایا اور انہوں نے تینوں مرتبہ اس میں غلط بیانی کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عارف علوی نے دستاویزات جمع کروا کر ہاکس بے پر 1810 ایکڑ زمین کے کیس کا فیصلہ اپنے حق میں کروایا تھا، اور وہ ایک ٹرسٹ کے شریک ٹرسٹی بھی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس نے ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف حکم نامہ جاری کیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے والا شخص پاکستان کا صدر نہیں بن سکتا۔ سندھ ہائی کورٹ نے عظمت ریحان کی درخواست کو فوری سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو یکم جنوری تک جواب جمع کروانے کا حکم بھی دیا تھا ۔ درخواست کی سماعت پر عارف علوی کو کئی بار طلب کیا گیا تاہم ان کی طرف سے کوئی جواب جمع نہ کروایا گیا جس پر آج عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عظمت ریحان نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی )اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔ خیال رہے کہ 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈاکٹر عارف علوی 352 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے 13 ویں صدر کے عہدے کا حلف 9 ستمبر کو اٹھایا تھا۔ان سے قبل مسلم لیگ(ن)کے ممنون حسین صدارتی مدت پوری ہونے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔دوسری جانب خبر کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ اکیس کے دو سینئر افسروں طاہر خوشنود اور میاں جہانگیر اقبال کے تبادلےکئے گئے ہیں، طاہر خوشنود ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پریس سیکرٹری، انفارمیشن ایڈ وائزر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں میاں جہانگیر اقبال کی جگہ نیا پرنسپل انفارمیشن افسر (پی آئی او) مقرر کیا گیا ہے جبکہ میاں جہانگیر اقبال صدر مملکت کے پریس سیکرٹری، انفارمیشن ایڈوائزر کی حیثیت سے نئی ذمے داریاں سنبھالیں گے، طاہر خوشنود قبل ازیں وزارت اطلاعات و نشریات میں مختلف عہدوں پر فرائض ادا کرچکے ہیں،میڈیا مینجمنٹ اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں بتیس سالہ تجربہ حاصل ہے، پارلیمانی سفارتکاری، کرائسس کنٹرول مینجمنٹ کیساتھ صدر اور وزیراعظم کیساتھ بھی ذمہ داریاں نبھائیں، وزارت اطلا عا ت و نشریات میں ڈی جی انٹرنل پبلسٹی، پی آئی ڈی میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، پاکستان ایمبسی فرانس میں پریس قونصلر ،ڈائریکٹر ہوم پبلسٹی، ڈائریکٹر ایشیاء، افریقا ، مشرق وسطی ایکسٹرنل ونگ،قومی اسمبلی ،بورڈ آف انوسٹمنٹ ، داخلہ، فنانس، منصوبہ بندی، صنعت و تجارت وزارتوں میں بھی ڈائر یکٹر میڈیا کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website