چین (یس ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان جو کہ عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کر رہے ہیں، یہاں پر دو طرفہ مذاکرات سمیت جی۔ 20 حکومتی و مملکتی سربراہان کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
صدر ایردوان نے اولین طور پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس دوران دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
وزیر توانائی و قدرتی وسائل بیرات البائراک نے اپنے چینی ہم منصب کے ہمراہ قابل تجدید توانائی، کوئلے اور جوہری توانائی کے تحفظ کے شعبے میں طے پانے والے معاہدوں پر دستخط کیے۔
نائب وزیر اعظم مہمت شمشیک نے بھی چین کے ساتھ ہونے والی پستے کی برآمدات سے متعلق معاہدے پر اپنے چینی ہم منصب کے ہمراہ دستخط کیے۔
دونوں سربراہان نے بعد ازاں ترکی اور چین کے درمیان طے پانے والے معاہدوں اور پروٹوکول پر دستخظ کی تقریب میں شرکت کی۔
ترک صدر امریکی اور روسی ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں سر انجام دیں گے، ایردوان۔ پوتن ملاقات ترکی کے وقت کے مطابق آج سہہ پہر میں ہو گی۔
صدر ایردوان علاوہ ازیں یورپی یونین کے ملکوں کے حکومتی و مملکتی سربراہان کے ساتھ بھی یکجا ہوں گے تو ان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ چین میں نائب وزیر اعظم مہمت شمشیک، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی، وزیر توانائی و قدرتی وسائل بیرات البائراک اور قومی خفیہ سروس کے سیکرٹری حاقان فیدان ہمراہی کر رہے ہیں۔