جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو اور مرکزی آفس برلن MCBیورپ کے مطابق گزشتہ دنوںجرمنی میں پاکستانیوں کی پہلی رجسٹرڈ تنظیم ،جرمن پاکستان فورم PDFکے موجودہ صدر،کئی کتابوں کے مصنف،ڈاکٹر سعید چوہدری میونخ سے برلن تشریف لائے تو انہوں نے PDFکی مجلس عاملہ کے اہم رکن،پاکستان عوامی تحریک یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر، ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی کے چیر مین، کشمیر فورم انٹرنیشنل کے ورلڈ چیرمین محمد شکیل چغتائی عیادت کے لئے ان کے گھر گئے۔
جہاں انہوں نے چغتائی صاحب کی مزاج پرسی کی اور انکی مکمل صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر چغتائی صاحب کے صاحبزادے پرنس محمد ارسلان ، پرنس محمد ارمغان اور پرنس محمد ایربکان بھی موجودتھے،جنہوں نے اپنا انٹرنیشنل کے لئے تصاویر اتاریں۔
اس ملاقات میں فورم کے سابقہ صدر سے چوہدری صاحب کی خط و کتابت، فورم کی نائب صدر کی جانب سے گزشتہ ہنگامی اجلاس کی قانونی حیثیت پر اعتراض ،فورم کو درپیش دیگر مسائل اور فورم کے مجوزہ دورہء پاکستان کے بارے میںحکومت پاکستان کی منظوری میں تاخیر پر کھل کر بات ہوئی اور پاکستا ن کے بدلتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا گیا۔
چغتائی صاحب نے ملک عزیز کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان عوامی تحریک کی پالیسی اور سربراہ PAT، بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن، پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کے نقطہ نظر کی وضاحت کی اوراس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس طرح یہ تنظیمی، فکری اور دلچسپ ملاقات گرما گرم کافی، کباب اور کیک کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔