ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )نومنتخب صدر ہائیکورٹ بار لاہور کاڈسٹرکٹ بار ننکانہ کا دوہ کامیابی پر ننکانہ بار کا مشکور ہو ں بار ، بنچ اور پریس کے خوشگوار تعلقات ہی وکلاء کے مسائل کا حل ہے ۔نومنتخب ہائیکورٹ بار لاہور رانا ضیاء عبدالرحمن نے اپنی ساتھی وکلاء عبدالرشید گجر ، محمد شکیل گوندل اور شہریار سدھو کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ننکانہ کے صدر خادم حسین سدھو و دیگر ممبران بار کا شکریہ ادا کر نے کے لیے گزشتہ روز ننکانہ پہنچے اس موقع پر وکلاء نے گرم جو شی سے ان کا استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیان نچھاور کیں ڈسٹرکٹ بار سے اپنے خطاب میں انہوں نے اپنی کامیابی میں مدد کرنے پر وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بار ،بنچ اور پریس کے خوشگوار تعلقات سے وکلاء کے مسائل کافی حد تک کم ہو سکتے ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے اجتماعی مسائل میری اولین ترجیح ہے جبکہ صوبہ بھر کے وکلاء عہدیدارن سے ہر وقت رابطے میں ہون سابقہ صدور بار چوہدری انور زاہد ، رائے محمود حسین کھرل ، رائے ولایت کھرل ،رانا علی اصغر اورسینئر ترین وکلاء محمد امین شیخ اے ایچ سجوار بھٹی رائے ناصر کھرل ،محمد اکر م بھٹی و دیگروکلاء نے خیر مقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے رانا ضیا ء عبدالرحمن کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔