counter easy hit

ممتاز ناول،افسانہ اور ڈرامہ نگار بانو قدسیہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

لاہور۔4 فروری(نمائندہ خصوصی)اردو کی مقبول و معروف ناول نگار اور افسانہ نگار بانو قدسیہ لاہور میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی عمر Well known, writer, Bano Qudsia, Died, Today l_129898_053429_updates88 برس تھی۔گورنر پنجاب ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادب کی دنیا میں بانو قدسیہ کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق وہ گذشتہ چند روز سے علیل تھیں۔بانو قدسیہ مشرقی پنجاب کے ضلع فیروزپور میں 28 نومبر میں 1928 کو پیدا ہوئی تھیں۔ انھوں نے کنیئرڈ کالج اور گورنمنٹ کالج سے تعلیم حاصل کی۔ وہ مشہور ادیب اشفاق احمد کی اہلیہ تھیں۔بانو قدسیہ نے 1981 میں ’راجہ گدھ‘ لکھا جس کا شمار اردو کے مقبول ترین ناولوں میں ہوتا ہے۔ ان کی کل تصانیف کی تعداد دو درجن سے زیادہ ہے اور ان میں ناول، افسانے، مضامین اور سوانح شامل ہیں۔ انھوں نے اردو کے علاوہ پنجابی زبان میں بھی لکھا۔انھوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے متعدد ڈرامے لکھے جنھیں بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔بانو قدسیہ کو ان کی ادبی خدمات کے عوض تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website