کراچی ۔ 4 فروری (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ممنون حسین نے معروف ادیبہ بانو قدسیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ ہفتہ کے روز جاری تعزیتی پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ بانو قدسیہ نے ادب عالیہ تخلیق کر کے قوم کی تربیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانو قدسیہ کی تخلیقات دنیا کے ممتاز ترین ادب کا حصہ ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ادب کے شعبہ میں بانو قدسیہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔