اسلام آباد: بزدلانہ حملوں سے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا: شاہد خاقان عباسی، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: وزیراعلی بلوچستان
صدر ممنون حسین نے کوئٹہ دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی اور زخمیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا بزدلانہ حملوں سے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ شاہد خاقان عباسی نے فرائض کی انجام دہی میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
وزیرداخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی کوئٹہ دھماکے کی کی مذمت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے کوئٹہ ھماکے کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے بھی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع میں افسوس کا اظہار کیا، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔