اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 اپریل کی شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے
صدرِ مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مستقبل نئی نسل کا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو مایوسی سے بچا کر امید دلائی جائے ۔ یہ کام تعلیم کے ساتھ بہتر تربیت کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کی خدمات شاندار ہیں ۔ صدرِ مملکت نے یہ بات غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے انجینئرشمس الملک کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی خواجہ ظہیر اور شکیل درانی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم و تحقیق کے شعبے میں ایک تناور درخت کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جس نے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے سلسلے میں قابلِ قدر افرادِ کار تیار کیے ہیں جس کے سبب یہ ادارہ قومی سرمائے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جس کی حفاظت اور تعمیر و ترقی پوری قوم کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ادارے اسی صورت میں ترقی کرتے ہیں جب انہیں چلانے کے لیے مزید بہتر معاونین تیار ہوتے رہیں۔