President, Awami Tehreek, France, Ch. M. Aslam with Allama Hassan, Mohay uddin. File Photo
چوہدری محمد اسلم عوامی تحریک فرانس کے روح رواں ہیں اور انہوں نے اپنے قائد محترم علامہ طاہر القادری کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہتے ہوئے ان کا ساتھ دیا ہے اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کے فروغ کے لیے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ صرف کیا ہے
چوہدری محمد اسلم فرانس کی ممتاز دینی وسیاسی وسماجی شخصیت ہیں جنہوں نے قائد کا پیغام صحیح معنوں می ہر فورم پر جوانمردی سے پہنچایا ہے اور تجدید دین کیلئے اپنی زندگی وقف کررکھی ہے۔انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی فکر اور ان کی عملی کاوشوں سے رہنمائی لے کراسے آگے بڑھایا ہے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر یس اردو کو موصول ہونے والے پیغامات میں ان کے چاہنے والوں نے ان کی درازی عمر، صحت و سلامتی کے لیے دعائیں بھیجی ہیں،
پیرس(یس اردو نیوز)شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے جانثاراور معتمد ساتھی عوامی تحریک فرانس کے صدر اورمنہاج القرآن فرانس کے سابقہ صدر چوہدری محمد اسلم کی 59ویں سالگرہ پر پوری دنیا سے ان کے چاہنے والوں اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کی طرف سے تہنینی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں دعائیہ تقریب منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر فرانس میں ہوگی۔