امریکی صدر اوباما اور جاپانی وزیراعظم نے پرل ہاربر کا دورہ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دوسری جنگ عظیم میں مرنے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے ہیں۔
جاپان نے7 دسمبر 1941کو دوسری جنگِ عظیم کے دوران پرل ہاربر پر حملہ کیا تھا۔ پرل ہاربر پر جاپانی حملے کے نتیجے میں 2400امریکی ہلاک ہوگئے تھے۔اس حملے کے بعد امریکا دوسری جنگ عظم میں شامل ہوا تھا۔ جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کی جانب سے پرل ہاربر کے جنگ متاثرین سے اظہار تعزیت بھی کی گئی ہے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی ہولناک جنگی غلطیاں نہیں دہرانی چاہیے۔ امریکا اور جاپان مفاہمت کی طاقت سے جڑے ہوئے ہیں۔ امریکا اور جاپان کا اتحاد مستقبل کے لیے امید کا اتحاد ہے اور ضرورت ہے کہ دنیا صبر و تحمل کے جذبے سے کام لے۔