واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان پہلی بار دیوالی کے موقع پر ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔
بھارتی اور امریکی سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت اور امریکا کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اس سال اگست میں قائم کی جانے والی ہاٹ لائن پر پہلی بار اوباما اور مودی نے رابطہ کیا۔ اس رابطے میں امریکی صدر نے مودی کو دیوالی کی مبارکباد دی اور ترکی میں جی 20 کانفرنس اور پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر باہمی ملاقات کی امید ظاہر کی۔
بھارتی وزیر اعظم نے اپنی ٹوئیٹ میںبتایا ہے کہ صدر اوباما نے ان سے دیوالی منانے کے بارے تفصیل پوچھی۔ وائٹ ہائوس نے بھی ہاٹ لائن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما نے بھارتی وزیر اعظم سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا اور ان کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔