counter easy hit

بوسنیا کے صدر دو روزہ دورہ پاکستان پربدھ کو پہنچیں گے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بوسینیا ہرزیگوینیا کے چئیرمین آف پریذیڈنسی سیفک ڈزافروچ دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق بوسینیا ہرزیگووینا کے چئیرمین آف پریذیڈنسی کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان کے دورے پر آئیگا۔ بوسنیا کے صدر اپنے دورہ کے دوران صدر اور وزیراعظم کے علاوہ سپیکر قومی اسمبلی ، وزیر خارجہ، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری سے بھی ملاقات کریں گے، صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، اس سے قبل سیفک ڈزافروچ کی وزیراعظم عمران خان سے 2019 میں مکہ مکرمہ میں 14ویں او آئی سی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی، ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ بوسینیا ہرزیگوینیا کے ساتھ پاکستان کے پرجوش اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک ضرورت کے وقت ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں، پاکستان 1994-95 کے دوران بوسنیا ہرزیگوینا میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں نمایاں طور پر شامل رہا، زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بوسینیا ہرزیگوینیا نے دو ہزار کے پانچ کے زلزلہ اور 2010 کے سیلاب میں پاکستان کو امداد فراہم کی، دونوں ممالک تجارت،تعلیم،ثقافت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں مزید گہرے تعاون کے لیے پرعزم ہیں، انھوں نے کہا کہ بوسینیا ہرزیگووینا کے چئیرمین آف پریذڈنسی کا دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website