واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے ایک ہفتہ بعد برازیل کے صدر جائر بولس ایرو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ برازیل کے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برازیلین صدر جائر بولسن ایرو میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ آئی ہے، جس کے بعد اب دنیا بھر کی نگاہیں امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر لگ گئی ہیں کیونکہ امریکی صدر اور برازیل کے صدر کے درمیان گزشتہ ہفتے ایک ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے مصافحہ بھی کیا تھا۔ بولسن ایرو اور ان کے وفد نے ٹرمپ سے گزشتہ ہفتے جمعرات کو ملاقات کی تھی، برازیلی صدر کے پریس سیکر ٹری میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، برازیل کے اخبار کے مطابق صدر کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اخبار نے دعوی کیا ہے کہ یہ خبر حکومتی ذرائع سے موصول ہونے کے بعد جاری کی گئی ہے۔ تاہم خبر کی اب تک حکومت یا ایوان صدر کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، صدر بولسن ایرو نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کے نمونے لیے جانے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیشن میں رکھ لیا تھا ا ور تمام حکومتی امور موخر کردیئے تھے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صدارتی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ملک میں نیشنل ایمرجنسی کے نفاذکا اعلان کردیا ہے. امریکی صدر نے قومی ہنگامی حالت کا اعلان ملک میں کورونا وائراس کے بڑھتے ہوئے پھیلاﺅ کے پیش نظر کیا ہے تاہم امریکی صدر ایمرجنسی کے دوران صدارتی اختیارات کے تحت وبا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے خصوصی فنڈز جاری کرسکیں گے. صدر ٹرمپ سے قبل سال2000میں صدر بل کلنٹن نے ویسٹ نیل وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے نیشنل ایمرجنسی نافذکی تھی‘صدرٹرمپ نے فرانس کے ہم منصب ایمانوئل میکرون کے ساتھ رابط کیا اور وبائی مرض کے بارے میں فرانسیسی صدر نے ٹویٹ کیا کہ عالمی راہنماﺅں کے ساتھ ویکسین کی تیاری اور علاج سے متعلق تحقیقی کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے.