counter easy hit

گیمبیا کے صدرعہدہ چھوڑنے پر رضامند

گیمبیا کے صدر یحییٰ جامع عہدہ چھوڑنے پر رضامند ہوگئے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ملک کے امن کی خاطر صدارت چھوڑ دیں گے۔

President of Gambia agreed to step down

President of Gambia agreed to step down

دار الحکومت بینجل میں مذاکرات کاروں کا کہنا ہے کہ صدر یحییٰ جامع عہدے سے دست بردار ہو کر ملک چھوڑ دیں گے۔ مغربی افریقہ کے مصالحت کاروں نے جمعہ کو بیس سال تک اقتدار میں رہنے والے یحییٰ سے کئی گھنٹوں کی ملاقات میں ان کے مستقبل پر بات کی ۔یحییٰ جامع کو دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں شکست ہو گئی تھی ۔ ان کے جانشین آداما بارو نے گزشتہ روزپڑوسی ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈاکارمیں حلف اٹھایا تھا ۔ اُن کا کہنا ہے کہ گیمبیا سے خوف کی حکمرانی ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئی ہے۔مغربی افریقہ کے ممالک نے یحییٰ جامع سے اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں فوجی مداخلت کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website