پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی ہیومن رائٹس سیل کی صدر محترمہ شازیہ عبید نے حنا صداقت ایڈووکیٹ کو ہیومن رائٹس سیل راولپنڈی شعبہ خواتین کی جوائنٹ سیکرٹری مقرر کردیا ہے۔ اس موقع پر صدرہیومن رائٹس سیل پی جے ڈی پی شازیہ عبید نے کہا کہ پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی شاندار انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
راولپنڈی: (نیوز ڈیسک) چئیرمین پی جے ڈی پی سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کا مشن سب کو قانون کے تابع بنانا ہے اور ہم اس مشن میں ان کے شانہ بشانہ ہراول دستے کے طور پر کام جاری رکھیں گے ملک میں اس وقت آئین و قانون کی حکمرانی کی اشد ضرورت ہے۔ جس کیلئے سینئر قانون دانوں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں ہر طبقہ کا جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے فورم پر اکھٹا ہونا ضروری ہے- شازیہ عبید نے حنا صدات کو جوائنٹ سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور مزید کہا کہ حنا صداقت پراعتماد شخصیت کی حامل ہیں اورانہیں قوی امید ہے وہ پارٹی کیلئے اثاثہ ثابت ہونگی۔