اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت کے خط پر وزیراعظم عمران خان نے بےروزگار صحافیوں کو خصوصی پیکج میں شامل کردیا اس کے ساتھ تمام میڈیا کے اداروں کے بقایاجات ادا کرنی کی ہدایت جاری کردی تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر پرویز شوکت نے وزیراعظم اور معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو 5 مارچ کو خط لکھا جس میں انہوں نے درخواست کی تھی صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو اپنے پیکج کا حصہ بناٸیں اور حکومت کی طرف میڈیا اداروں کے مالکان کے بقایاجات ہیں وہ فوری ادا کریں اور تمام واجبات کو میڈیا ملازمین کی تنخواہوں سے مشروط کریں جس پر وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ہدایات جاری کردیں ہیں جس کا اعلان وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کیا
صدر پی ایف یو جے ورکرز نے وزیراعظم عمران خان اور معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہم توقعو کرتے ہیں جب میڈیا مالکان کو واجبات کی اداٸیگی شروع ہوگی تو اس کے ساتھ ہی تمام ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی جاٸے گیں ہم عملی کام پر یقین رکھتے ہیں حالی نعرے بازیوں پر نہیں