واقعے کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے:میاں نواز شریف کی متعلقہ حکام کو ہدایت
اسلام آباد: صدر ممنون حسین ،وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ ،گورنر پنجاب،وزیراعلیٰ سندھ ، امیر جماعت اسلامی سمیت مختلف رہنماوں نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،کہتے ہیں مٹھی بھر دہشتگرد بہادر عوام کو خوف زدہ نہیں کر سکتے۔ صدر ممنون حسین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جاتے کم ہے ،انہوں نے کہا پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے،وزیراعظم نواز شریف نے کہا واقعے کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ہے ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے ،انہوں نے کہا حکومت عملی اقدامات کر کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے،وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ نے بھی لاہور دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دہشتگرد ہماری ترقی اور ہمارے ملک کے دشمن ہیں،سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے۔