counter easy hit

صدر پی او سی گلوبل الریاض امتیاز احمد کی کمیونٹی کے لئے خدمات لازوال ہیں – چوہدری امجد گجر

جدہ (نمائندہ خصوصی) چوہدری امجد گجر کی جانب سے صدر پی او سی گلوبل امتیاز احمد کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ق، گجر ویلفیئر فورم، پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان اوورسیز میڈیا فورم، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے عہدیداران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی جدہ کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے میزبان چوہدری امجد گجر کا کہنا تھا کہ امتیاز احمد کی سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات لازوال ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ پی او سی گلوبل کے پلیٹ فارم سے آپ مذید بہتر طریقے سے کمیونٹی کھ خدمت کریں گے، اس موقع پر صدر پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل الریاض امتیاز احمد کا کہنا تھا پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کا بنیادی مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانا، اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مخصوص نشستیں، اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان سے متعلق مسائل جیسے جائیداد کا تناظہ اور قبضہ جیسے مسائل میں رہنمائی کرنا، نئے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو مقامی قوانین کے متعلق اگاہی دینا شامل ہے، انہوں نے چوہدری امجد گجر اور جدہ کمیونٹی کے تمام عمائدین کا پرتکلف ظہرانے کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ق اظہر وڑائچ، چوہدری طاہر وڑائچ، چوہدری فیصل وڑائچ، چوہدری علی شیر عرف بلو وڑائچ، چوہدری ریاض گھمن، عقیل ارائیں اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website