لاہور (نیوز ڈیسک، این این آئی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ مجھے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی روز گالی مت دیا کریں ،جب تک زندہ ہوں اپنی پارٹی سے وفادار رہوں گا ،عجیب و غریب اقتصادی سروے پیش کیا گیا ہے ،سی پیک کے منصوبوں کو پاکستان کے مفاد کے لئے استعمال کیا جائے اپنی جیبیں بھرنے کے لئے نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیا مذاق ہے ۔ اعلی عدلیہ کے فیصلوں کو فکسڈ میچ کہا جا رہا ہے ،کیا عدالتی فیصلوں پر تنقید کا اختیار صرف پنجاب کے حکمرانوں کو ہے یا باقیوں کو بھی یہ اختیار دے دیا گیا ہے ۔بلاول بھٹو واضح کر چکے ہیں کہ جانے والوں کو اب کبھی واپس نہیں کیا جائے گا۔