قاری فاروق احمد فاروقی سینئر راہنما پیپلز پارٹی فرانس کی صدر پی پی فرانس چوہدری محمد رزاق کو ان کی ٹیم گجر کلب کے شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے چوہدری محمد رزاق ڈھل صدر پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی دفتر میں ان سے ملاقات کی ۔ جہاں انھوں نے ان کی ٹیم گجر کلب کی شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ میں شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ یورپ میں موجود اوورسیز پاکستانیوں کی مختلف ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں فرانس جرمنی سمیت اٹلی اور دوسرے یورپی ملکوں کی ٹیمیں شریک ہوئیں۔ اس ٹورنامنٹ میں چوہدری محمد رزاق ڈھل کی سربراہی میں گجر کلب نے شاندار کھیل پیش کیا اور فائنل کا ٹائٹل واضح برتری کے ساتھ اپنے نام کیا۔
اس موقع پر مرکزی راہنما پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی نے پی پی صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل صدر پاکستان گجر کلب کے سربراہ کے آفس جاکر انھیں مبارکباد پیش کی اور گجر کلب کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر خراج تحسین پیش کیا۔