پیرس (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر جناب عبدالرزاق ڈھل بنگش کی جانب سے صحافتی حلقوں کے اعزاز میں شاندار افطار ڈینر جس میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ خواتین کی بھاری اکثریت نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی فرانس کے صدر جناب چوہدری محمد رزاق کی جانب سے انتہائی شاندار افطار ڈنر دیا گیا جس کو اب تک کی تمام افطار پارٹیوں میں سب سے شاندار اور بڑا افطار ڈنر کہا گیا ہے۔ افطار ڈنر میں صحافتی حلقوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق پیرس کے مضافات میں واقع ” لو پیلس ریسٹورنٹ لاکور نیو میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر جناب عبدالرزاق ڈھل بنگش کی جانب سے شاندار افطار ڈینر جس میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ خواتین کی بھاری اکثریت نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں صحافتی حلقوں کی شب وروز محنت کو مثبت انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
پی پی پی فرانس کے جنرل سیکرٹری جناب پرویز صدیقی نے نظامت کے فرائیض بہت احسن طریقے سے سر انجام دئیے پروگرام کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالی کے بابرکت نام سے شروع ہوا تلاوت قران پاک کی سعادت پی پی پی فرانس کے سینئر راہنما جناب قاری فاروق احمد فاروقی نے حاصل کی – اس کے بعد خوش الحان آواز کے مالک حافظ معظم صاحب اور چوہدری جاوید ٹوپہ نے ہادی برحق سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا –
پروگرام کے اختتام پر ادارہ منہاج القران انٹر نیشنل کے سینئر رہنما علامہ حافظ اقبال نے پاکستان کی سالمیت امن و آتشی کی دعا کی اور پی پی پی فرانس کے معروف جیالے مرزا عتیق الرحمن کے والد مرحوم کی برسی کے موقع پر ان کی مغفرت اور بلند درجات کے لیئے خاص دعا کی گئی
Publiée par Chaudhry Mohammad Razaq sur dimanche 3 juin 2018