صدر پیپلز پارٹی پنجاب قمرالزماں کائرہ کی سرپرستی میں وبا کے خاتمے تک عوام کو راشن اور سہولیات مہیا کرتے رہینگے، حاجی ملک شفیق امجد
لالہ موسیٰ؍ راولپنڈی(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ کے صدر حاجی ملک شفیق امجد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی سرپرستی میں تمام کارکنان جوش وجذبہ سے کام کر رہے ہیں انشااللہ وبا کے خاتمے تک عوام کو سستا کھانا ، راشن اور سہولیات مہیا کرتے رہینگے۔ انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ضلعی انتظامیہ کو ابھی تک مالی امداد مہیا کرنے میں ناکام ہے اسے چاہیے کہ ہنگامی بنیادوں پر امداد جاری کرے تاکہ کورونا وائرس سے بہتر انداز سے نمٹا جا سکے ،
پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ کی سرپرستی میں لالہ موسیٰ کی عوام کیلئے سستے تندور وں سے کھانا فراہم کیا جارہا ہے اور تمام کارکنان نئے ولولہ اور جوش و جذبہ سے کام کر رہے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔۔