اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے ایون صدر میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بدعنوانیوں کیخلاف کارروائی سے کرپشن پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
صدر اور وزیراعظم نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیخلاف الطاف حسین کی تنقید کی مذمت کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔