صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ احمد پورشرقیہ میں بڑےجانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سانحے کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیاہے اور پنجاب حکومت کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ جھلسے ہوئے افراد کو ہر طرح کی طبی امداد فراہم کریں۔
President, Prime Minister’s expressed regret on Ahmad pur tragedy
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ہونے والے آئل ٹینکر سانحے میں گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سانحے کے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔