پیرس (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذوالفقار جتالہ نے وزیر اعظم پاکستان بننے پر قائد عمران خان کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے امیدظاہر کی ہے کہ عمران خان جلد پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ،پاکستان کی مظلوم ومجبورعوام کو عمران خان سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں،
اوورسیز پاکستانی مخلص ، محب وطن قیادت کے مشن کو مکمل سپورٹ کریگی اور انشااللہ اوورسیز پاکستانی ملک کیلئے اتنی محنت کریں گے کہ آئی ایم ایف سمیت تمام استحصالی اداروں کو عمران خان شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
پیرس میں موجود تحریک انصاف متحد اور پرجوش ہے تارکین وطن کوضمنی انتخابات میں ووٹ کا حق دینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہیں انشااللہ اب پاکستان میں صرف جمہور کی حکمرانی ہوگی